- Advertisement -
اسلام آباد۔31جولائی (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ کی کامیاب لانچنگ پر اظہار مسرت کرتے ہوئے پوری قوم، انجینئرز اور سائنسدانوں کو مبارکباد دی ہے ۔
جمعرات کو اپنے تہنیتی پیغام میں انہوں نے سپارکو کی ٹیم کو تاریخی کامیابی پر خراجِ تحسین پیش کیا اورچین کے تعاون پر اظہارِ تشکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاک-چین دوستی کا ایک اور درخشاں باب رقم ہوا،سیٹلائٹ کا مدار میں پہنچنا پاکستان کا سائنس کے میدان میں بڑی کامیابی کا ثبوت ہے۔
- Advertisement -
انہوں نے کہا کہ ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ کی کامیاب لانچنگ سپیس ٹیکنالوجی میں پاکستان کی اہم کامیابی ہے۔
- Advertisement -