سپیکر قومی اسمبلی کی سربراہی میں 9 رکنی پارلیمانی وفد کل بحرین روانہ ہو گا

123

اسلام آباد ۔06 نومبر (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی سربراہی میں 9 رکنی پارلیمانی وفد کل (پیر کو ) کو تین روزہ سرکاری دورے پربحرین روانہ ہو گا۔ سپیکر قومی اسمبلی بحرین کا یہ دورہ اپنے بحرینی ہم منصب کی دعوت پر کررہے ہیں۔ وفد میں سپیکر قومی اسمبلی کے علاوہ اراکین قومی اسمبلی میاں محمد رشید ، سلطان محمودہنجرہ ، محترمہ شہناز سلیم ملک،ڈاکٹر شازیہ ثوبیہ ، فقیر شیر محمد بیلالانی ،محمد مزمل قریشی ، محترمہ عائشہ سید اور محمد اعجازالحق شامل ہیں۔