22.5 C
Islamabad
پیر, ستمبر 1, 2025
ہومقومی خبریںسپیکر قومی اسمبلی کی لاہور قلندرز کو مبارکباد

سپیکر قومی اسمبلی کی لاہور قلندرز کو مبارکباد

- Advertisement -

اسلام آباد۔26مئی (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے لاہور قلندرز کو پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10جیتنے پر مبارکباد دی ہے ۔ اپنے تہنیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ لاہور قلندرز کی فتح ٹیم ورک اور محنت کا نتیجہ ہے۔

پی ایس ایل 10 کے فائنل میں دونوں ٹیموں نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور شائقینِ کرکٹ کو بہترین کھیل دیکھنے کو ملا۔پی ایس ایل 10 میں تمام ٹیموں نے شاندار کارکردگی دکھائی اور شائقین کرکٹ کو بہترین کرکٹ سے لطف اندوز ہونے کا موقع ملا۔چیئرمین پی سی بی اور پی سی بی انتظامیہ کو بہترین انتظامات پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پی ایس ایل 10 میں مثالی سکیورٹی انتظامات پر سکیورٹی ادارے خراجِ تحسین کے مستحق ہیں۔اس موقع پر غیر ملکی کھلاڑیوں کی شرکت عالمی اعتماد کا مظہر ہے۔

- Advertisement -

میچز کےپر امن انعقاد سے پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر ہوا ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے پی ایس ایل 10 میں شرکت کرنے والے تمام کھلاڑیوں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں