اسلام آباد۔6نومبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے محمد آصف کو تیسری مرتبہ ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ جیتنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ محمد آصف نے تیسری مرتبہ سنوکر چیمپئن شپ جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔ اپنے تہنیتی پیغام میں انہوں نے محمد آصف کی محنت اور لگن کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ محمد آصف ایک باصلاحیت کھلاڑی ہیں، قوم کو محمد آصف جیسے باصلاحیت کھلاڑیوں پر فخر ہے، محمد آصف مستقبل میں بھی اسی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملک و قوم نام روشن کرے گا۔