سپیکر قومی اسمبلی کی محمد آصف کو تیسری مرتبہ ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ جیتنے پر مبارکباد

105
Sardar Ayaz Sadiq
Sardar Ayaz Sadiq

اسلام آباد۔7نومبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نےمحمد آصف کو تیسری مرتبہ ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ جیتنے پر مبارکباددیتے ہوئے کہا ہے کہ محمد آصف نے تیسری مرتبہ سنوکر چیمپئن شپ جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔

اپنے تہنیتی پیغام میں سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نےمحمد آصف کی محنت اور لگن کو خراج تحسین پیش کیا۔انہوں نے محمد آصف کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔

انکا کہنا تھا کہ محمد آصف ایک باصلاحیت کھلاڑی ہیں، قوم کو محمد آصف جیسے باصلاحیت کھلاڑیوں پر فخر ہے، وہ مستقبل میں بھی اسی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملک و قوم کا نام روش کرے گا۔