سپیکر قومی اسمبلی کی مریم نواز کو وزیر اعلیٰ پنجاب منتخب ہونے پر مبارکباد

94
Raja Pervaiz Ashraf

اسلام آباد۔26فروری (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے مریم نواز کو وزیر اعلیٰ پنجاب منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔ پیر کو اپنے تہنیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ مریم نواز کا بطور وزیر اعلیٰ پنجاب منتخب ہونا ان پر اراکین پنجاب اسمبلی کے بھرپور اعتماد کا مظہر ہےاورملک کی پارلیمانی تاریخ میں پہلی خاتون وزیر اعلیٰ منتخب ہوئی ہیں، مریم نواز ایک انتہائی قابل، زیرک اور متحرک سیاسی رہنما ہیں۔

انہوں نے توقع ظاہر کی کہ مریم نواز کی قیادت میں پنجاب حکومت صوبہ پنجاب کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کرے گی،مریم نواز کا انتخاب صوبہ پنجاب کے عوام کی فلاح وبہبود اور خوشحالی کے لئے نیک شگون ثابت ہو گا۔سپیکر قومی اسمبلی نےنو منتخب وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کامیابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔