سپیکر قومی اسمبلی کی مولانا طارق جمیل کی صحت یابی اور درازی عمر کے لیے دعا

58
سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے وزیراعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان کی ملاقات،قانون سازی ،قومی اسمبلی کے ایجنڈے اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا

اسلام آباد۔14دسمبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نےمعروف عالم دین مولانا طارق جمیل کی صحت یابی اور درازی عمر کے لیے دعا کی ہے ۔پیر کو اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی مولانا طارق جمیل کو جلد شفاعطا فرمائے ۔مولانا طارق جمیل کی اسلام کی تبلیغ اور اشاعت کے لیے گراں قدر خدمات قابل تحسین ہیں۔ واضح رہے کہ مولانا طارق جمیل کا گزشتہ روز کوروناٹیسٹ مثبت آیا اور وہ علاج کی غرض سے ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔