- Advertisement -
اسلام آباد۔31جنوری (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے مچھ میں دہشتگردوں کے حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے 4 جوانوں اور دو شہریوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔
سپیکر نے دہشت گردوں کے خلاف بروقت کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملک و قوم کی حفاظت کیلئے سکیورٹی فورسز کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔پوری قوم دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
- Advertisement -
سپیکر نےمتاثرہ خاندانوں سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا اور اللہ تعالیٰ سے شہدا کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندانوں کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ۔
- Advertisement -