29.4 C
Islamabad
جمعہ, اپریل 11, 2025
ہومتازہ ترینسپیکر قومی اسمبلی کی نو منتخب ایرانی صدر کو مبارکباد

سپیکر قومی اسمبلی کی نو منتخب ایرانی صدر کو مبارکباد

- Advertisement -

اسلام آباد۔6جولائی (اے پی پی):سپیکرقومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے مسعود پزشکیان کو ایران کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ہفتہ کو قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ مسعود پزشکیان کا ایران کا صدر منتخب ہونا ان پر ایرانی عوام کے بھرپور اعتماد کا مظہر ہے،

مسعود پزشکیان انتہائی باصلاحیت، دور اندیش اور عوام دوست سیاسی رہنما کی شہرت رکھتے ہیں، پاکستان ایران کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے امید ظاہر کی کہ آنے والے دنوں میں پاک – ایران دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=482253

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں