سپیکر قومی اسمبلی کی وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات کومبارکباد

اسلام آباد ۔ 3 نومبر (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کو وزارت کا قلمدان سنبھالنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنی خاندانی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے دوسروں کے اظہار رائے کا احترام کریں گی۔ جمعرات کو وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے …

اسلام آباد ۔ 3 نومبر (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کو وزارت کا قلمدان سنبھالنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنی خاندانی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے دوسروں کے اظہار رائے کا احترام کریں گی۔ جمعرات کو وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے پارلیمنٹ ہاﺅس میں ملاقات کی۔ اس موقع پر سپیکر قومی اسمبلی نے انہیں وزارت اطلاعات و نشریات کا قلمدان سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور ان کی صلاحیتوں کو سراہا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ وہ اپنی بھرپور صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اپنی خاندانی روایات کو برقرار رکھیں گی اور دوسروں کے اظہار رائے کے حق کا احترام کریں گی۔ انہوں نے وزیر مملکت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ”آپ نے اپنے دھیمے لہجے اور نرم مزاجی کی بدولت سیاست میں اچھا نام کمایا ہے۔“ وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے سپیکر کی طرف سے ان پر اعتماد کا اظہار کرنے کے لئے شکریہ ادا کیا۔

Leave a Reply