- Advertisement -
اسلام آباد۔5ستمبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کو ساؤتھ افریقہ کے خلاف ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل سیریز جیتنے پر مبارکباد دی ہے ۔ منگل کو اپنے تہنیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیم نے تمام میچز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
حالیہ کامیابی پاکستانی ٹیم کی انتھک محنت اور لگن کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی خواتین ہمارا فخر ہیں۔پوری قوم پاکستانی ویمنز ٹیم کی مزید کامیابیوں کے لیے دعاگو ہے۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=386786
- Advertisement -