اسلام آباد ۔ 07 نومبر (اے پی پی)بحرین میں پاکستان کے سفیر جاوید ملک نے کہاہے کہ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے دورہ سے پاکستان اور سلطنت بحرین کے مابین تعلقات کو نئی تقویت ملے گی۔ یہاں موصولہ پیغام میں پاکستان کے سفیرجاوید ملک نے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی قیادت میں پارلیمانی وفد کے تین روزہ سرکاری دورہ سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے …
سپیکر قومی اسمبلی کے دورہ سے پاک بحرین تعلقات کو نئی تقویت ملے گی‘ جاوید ملک

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 07 نومبر (اے پی پی)بحرین میں پاکستان کے سفیر جاوید ملک نے کہاہے کہ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے دورہ سے پاکستان اور سلطنت بحرین کے مابین تعلقات کو نئی تقویت ملے گی۔ یہاں موصولہ پیغام میں پاکستان کے سفیرجاوید ملک نے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی قیادت میں پارلیمانی وفد کے تین روزہ سرکاری دورہ سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ یہ اس دورے کی دعوت بحرین کے نمائندگان کی کونسل کے سپیکر احمد ابراہیم الملا نے دی ہے جودونوں ممالک کی حکومتوں اور عوام کے مابین قریبی برادرانہ تعلقات کے استحکام، فروغ اور وسعت دینے میں معاون ثابت ہوگا۔ دورہ کے دوران سپیکر سردار ایاز صادق اپنے ہم منصب احمد ابراہیم الملا کے علاوہ بحرین کی شوریٰ کونسل کے چیئرمین علی بن صالح الصالح سے ملاقاتیں کریں گے اور بحرین کی پارلیمنٹ کے اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔








