اسلام آباد ۔ 15 اگست (اے پی پی) سپیکر قومی اسیمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ ہم سب کو مل کر ملک میں خصوصی بچوں کی فلاح و بہبود کے لئے کام کرنا ہے کیونکہ یہ ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں‘ملک کی خارجہ پالیسی آزاد ہے‘ پانچ سالوں میں حکومت اپنے معاشی اہداف پورے کرے گی۔ ہفتہ کو وہ خبیب فاﺅنڈیشن کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر سپیکر نے کہا کہ یہ تقریب میری بیٹی کی سالگرہ کے موقعے پر منعقد کی گئی ہے، یہ اس کی خواھش تھی میری بیٹی اپنی سالگرہ خصوصی افرد کے ساتھ منانا چاھتی تھی۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر، ھری پور اور سندھ میں اکثر لوگ خصوصی افراد کے لئے کام کررہے ہیں۔اللہ تعالی عزت عہدے سے نہیں بلکہ اس کی اچھی نیت کی وجہ سے دیتا ہے۔ھمیں مل کر ملک میں خصوصی افراد اور یتیم بچوں کا مستقبل بھتر کرنا ہے کیونکہ یہ ملک کا اثاثہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے میرے ایک استاد نے کہا تھا کہ میں کسی اھم عہدے پر پہنچوں گا۔پھر اللہ نے کرم کیا اور سیاسی سفر کا آغاز عمران خان کے ساتھ 1996میں شروع کیا کیونکہ مجھے یقین تھا کہ عمران خان اس ملک کے مستقبل کو تبدیل کرے گا۔عمران خان کے بارے میں مختلف باتیں آتی رھتی ہیں لیکن حقیقت یہ ہے کہ وہ ھر چیز پر فوکس کرتا ہے۔ھماری کو شش ہے کہ ملک میں پالیسیاں بنیں اورلوگ ٹیکس ادا کریں۔ حکومت کے پانچ سال میں ھم معاشی اہداف حاصل کرینگے۔ھماری خارجہ پالیسی آزاد خارجہ پالیسی بن چکی ہے۔ سپیکر نے کہا کہ میں نے پارلیمنٹ میں خصوصی افراد کے لئے خصوصی کمیٹی بنائی ہے۔ معذور افراد کے لئے قانون سازی پر کام کرینگے۔