سپیکر قو می اسمبلی سر دار ایاز صادق کی یورپی یونین کی خارجہ امور کی پارلیمانی کمیٹی کے وفد سے گفتگو

128
APP56-18 ISLAMABAD: April 18 - Speaker National Assembly Sarar Ayaz Sadiq in a meeting with European Parliamentary delegation led by Member of European Parliament David McAllister in Parliament House. APP

اسلام آباد ۔ 18 اپریل (اے پی پی) سپیکر قو می اسمبلی سر دار ایاز صادق نے کہا ہے کہ پاکستان خطے اور اس سے باہر افرادی قوت اور اداروں کی تر قی کے لیے یورپی یونین کے ساتھ جامع اور دیر پا شر اکت داری کا خواہشمند ہے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار یورپی یونین کی خارجہ امور کی پارلیمانی کمیٹی کے چیئرمین السٹر میک ڈیوڈکی سر براہی میں ملاقات کرنے والے یورپی یونین کے پارلیمانی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،جس نے منگل کے روز پارلیمنٹ ہاوس میں سپیکر سے ملاقات کی۔اس موقع پر پاکستان میں تعینات یورپی یونین کے سفیر فرینکوئس کاﺅٹین بھی موجود تھے۔ سردار ایاز صادق نے کہا کہ پاکستان جمہوری اداروں کو مستحکم بنانے اور تمام سطح پر بہتر طر ز حکمرانی کے لیے یورپی یونین کے ساتھ پائیدار شر اکت داری کا خواہاں ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن وسلامتی کے قیام کے لیے مصروف عمل ہے۔ دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ میں پاکستان کے کردار کا ذکر کر تے ہوئے سردار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بیش بہاقربانیاں دی ہیں۔