سپیکر و ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کا آصف زرداری کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

68

اسلام آباد۔22جون (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اور ڈپٹی اسپیکر زاہد اکرم درانی نے سابق صدر آصف علی زرداری کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہےکہ ماں جیسی شفیق ہستی کی وفات کی خبر سن کر دکھ اور افسوس ہوا،اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنی جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔

یہاں جاری بیان کے مطابق اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ سوگوار خاندان کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے حوصلہ اور صبر جمیل عطا فرمائے ۔