سپیکر و ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی کا ڈان ٹی وی لاہور کے بیورو چیف محمد بلال کی ہمشیرہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

71

اسلام آباد ۔ 30 جنوری (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور ڈپٹی سپیکر قاسم سوری نے ڈان ٹی وی لاہور کے بیورو چیف محمد بلال کی ہمشیرہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ بدھ کو اپنے الگ الگ تعزیتی بیان میں انہوں نے مرحومہ کے ایصال ثواب کے لئے دعا کی اور سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔