سپیکر و ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کا آئل ٹینکر سانحہ پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہار

اسلام آباد ۔ 25 جون (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور ڈپٹی سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی نے احمد پور شرقیہ بہاولپور میں آئل ٹینکر سانحہ پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے اور قیمتی انسانی جانوں کا نقصان ہوا۔ اپنے تعزیتی پیان میں سپیکر و ڈپٹی سپیکر نے سانحہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کے …

اسلام آباد ۔ 25 جون (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور ڈپٹی سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی نے احمد پور شرقیہ بہاولپور میں آئل ٹینکر سانحہ پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے اور قیمتی انسانی جانوں کا نقصان ہوا۔ اپنے تعزیتی پیان میں سپیکر و ڈپٹی سپیکر نے سانحہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کے بلند درجات کیلئے دعا کی اور سوگوار خاندانوں کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے بھی دعا کی۔ دریںاثناءوزیر مملکت برائے وفاقی تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت انجینئر بلیغ الرحمان نے بھی آئل ٹینکر سانحہ میں قیمتی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

Leave a Reply