سپیکر و ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کا سینئر ٹیلی ویژن اور ریڈیو نیوز کاسٹر تسکین ظفر کے انتقال پر اظہار افسوس

224
Speaker National Assembly and Deputy Speaker
Speaker National Assembly and Deputy Speaker

اسلام آباد۔9جون (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور ڈپٹی سپیکر غلام مصطفی شاہ نے سینئر ٹیلی ویژن اور ریڈیو نیوز کاسٹر تسکین ظفر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیاہے۔اتوار کو یہاں جاری بیان میں سپیکر نے تسکین ظفر کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا،

انہوں نے تسکین ظفر کے اہلخانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ اور غم کی گھڑی میں سوگوار خاندان کے غم میں برابر کا شریک ہوں،تسکین ظفر کا انتقال ریڈیو اور ٹیلی ویژن انڈسٹری کیلئے ناقابل تلافی نقصان ہے۔

انہوں نے اللہ تعالی سے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔ڈپٹی سپیکر سید میر غلام مصطفی شاہ نے بھی سینئر ریڈیو نیوز کاسٹر تسکین ظفر کے انتقال پر اظہار افسوس کیا۔ڈپٹی سپیکر نے مرحومہ کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی گھڑی میں سوگوار خاندان کے غم میں برابر کا شریک ہوں،انہوں نے اللہ تعالی سے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔