اسلام آباد۔11جولائی (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور ڈپٹی سپیکرسید مصطفیٰ شاہ نے ممبر قومی اسمبلی شاہدہ رحمانی کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کااظہار کیاہے۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے رکن قومی اسمبلی اور سیکرٹری وویمن پارلیمنٹری کاکس ڈاکٹر شاہدہ رحمانی کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیاہے۔ انہوں نے ڈاکٹر شاہدہ رحمانی اور ان کے اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کیاہے۔
انہوں نے کہاکہ مرحومہ کی وفات سوگوار خاندان کے لیے ناقابل تلافی نقصان اور بڑا صدمہ ہے۔غم اور دکھ کی گھڑی میں محترمہ شاہدہ رحمانی اور ان کے اہلخانہ کے غم اور دکھ میں برابر کا شریک ہوں۔ انہوں نے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطاء فرمانے کی دعا۔ ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی سید مصطفیٰ شاہ نے ڈاکٹر شاہدہ رحمانی کی والدہ کی وفات پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے الله تعالیٰ سے مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطاء فرمانے کی دعا کی۔