اسلام آباد۔27اپریل (اے پی پی):سپیکر و ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی نے خیر پور کے قریب کراچی سے لاہور جانے والی کراچی ایکسپریس کی بوگی میں آگ لگنے کے نتیجہ میں ہونے والے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
جمعرات کو قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اور ڈپٹی سپیکر زاہد اکرم درانی نے حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیاہے۔
انہوں نے اللہ تعالیٰ سے مرحومین کی مغفرت اور لواحقین کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لئے حوصلہ اور ہمت عطا فرما نے کی دعا کی ۔سپیکر اور ڈپٹی سپیکر نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا اور متعلقہ حکام کو زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کی ہدایت بھی کی۔