سپیکر و ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کی سابق نگران وزیر اعظم میر ہزار خان کھوسہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

56

اسلام آباد۔26جون (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری نے سابق نگران وزیر اعظم میر ہزار خان کھوسہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ سپیکر اور ڈپٹی سپیکر نے مرحوم کے اہلخانہ کے نام اپنے علیحدہ علیحدہ تعزیتی پیغام میں کہا کہ مرحوم میر ہزار خان کھوسہ کی ملک میں قانون کی عملداری اور انصاف کی فراہمی سمیت سیاسی اور سماجی خدمات کو مدتوں یاد رکھا جائے گا۔

سپیکر اور ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی نے اللہ تعالیٰ سے مرحوم کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔