محرم ایثار، قربانی اور برداشت کا درس دیتا ہے، علماءمسلمانوں کے درمیان ہم آہنگی پید اکرنے کے لئے اپنا کردار ادا کریں، سپیکر و ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کی عوام سے محرم الحرام کے دوران امن و امان کے اقدامات کو کامیاب بنانے کے لئے تعاون کی اپیل
اسلام آباد ۔ 12ستمبر (اے پی پی) سپیکر قومی اسملبی اسد قیصر اور ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری نے محرم الحرام کے دوران حکومت کی طرف سے امن وامان کے لئے کئے جانے والے اقدامات کو کامیاب بنانے کے لئے عوام سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام امن، محبت اور برداشت کا دین ہے جو فرقہ واریت، انتہا پسندی اور تعصب کی نفی کرتا ہے۔ بدھ کو یہاں سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ علماءاور مذہبی سکالرز کو مختلف مسالک سے تعلق رکھنے والے مسلمانوں کے درمیان ہم آہنگی پید اکرنے کے لئے اپناکردارادا کرنا اور اسلام کے حقیقی پیغام کوپھیلانا چاہے۔ ڈپٹی سپیکر قاسم سوری نے کہاکہ ملک میں دہشت گردی کے خاتمے اور فرقہ پرستی کا مقابلہ کرنے کے لئے باہمی اختلافات کو بھلا کر ایک جامع حکمت عملی بنانے کی ضرورت ہے۔ ہمیں محرم الحرام کی حقیقی روح پر عمل کرنا چاہیے جو ایثار، قربانی اور برداشت کادرس دیتا ہے۔ محرم الحرام میں ہمیں ہر قسم کے تعصب اور تفرقہ بازی سے بچنا چاہیے۔