سپیکر و ڈپٹی سپیکر کا تنویر ہاشمی کے والد قاضی عبدالرحیم کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار

263

اسلام آباد۔14مارچ (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اور ڈپٹی اسپیکر زاہد اکرم درانی نے روزنامہ جنگ کے کامرس رپورٹر تنویر ہاشمی کے والد قاضی عبدالرحیم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انھوں نے تنویر ہاشمی کے نام اپنے الگ الگ تعزیتی پیغامات میں ان کے والد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے سوگوار خاندان کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم کی وفات سوگوار خاندان کے لیے ناقابل تلافی نقصان ہے جسے تادیر پورا نہیں کیا جا سکتا۔ اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔