سپیکر پنجاب اسمبلی نے نماز عید اپنے آبائی گاؤں میں ادا کی

56

قصور۔ 07 جون (اے پی پی):سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خاں نے اپنے آبائی گاؤں کھائی ہٹھاڑ قصورمیں عید الاضحیٰ کی نماز ادا کی۔ تفصیلات کے مطابق اس موقع پر سپیکر ملک محمد احمد خاں نے عالم اسلام اور پوری پاکستانی قوم کو دلی مبارکباد دی۔ سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خاں نے کہا کہ عیدالاضحیٰ ایثار، قربانی اور بھائی چارے کا درس دیتی ہے۔

سنت ابراہیمی ہمیں خلوصِ نیت سے اپنے فرض کی ادائیگی کا درس دیتی ہے۔عید کے موقع پر ہمیں ان افراد کا بھی خیال رکھنا ہے جو قربانی کرنے کی استطاعت نہیں رکھتے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین اور مقبوضہ کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کی قربانیوں کو یاد رکھنا ہماری دینی اور اخلاقی ذمہ داری ہے۔ ہمیں اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کر کے ملکی استحکام کے لیے کردار ادا کرنا ہو گا۔

پاکستانی قوم اپنے دفاع، خودمختاری اور قومی وقار کے تحفظ کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔انہوں نے کہا کہ قربانی کا جذبہ اعلیٰ اخلاقی اقدار کو اپنانے کا عملی اظہار ہے۔ ہمیں ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر قومی مفاد کے لیے یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔ دعا ہے یہ عید پاکستان کے لیے امن، خوشحالی اور ترقی کا پیغام لائے۔