سپیکر چوہدری لطیف اکبر کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس

198
Chaudhry Latif Akbar

مظفر آباد۔13دسمبر (اے پی پی):آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس سپیکر چوہدری لطیف اکبر کی زیر صدارت منعقدہوا۔ اجلاس میں وزیر قانون و پارلیمانی امور میاں عبدالوحید نے مسودات قانون دی کنٹرول آف نارکوٹکس ترمیمی ایکٹ 2021، دی آزادجموں وکشمیرڈی فیمیشن ایکٹ 2021، دی آزادجموں وکشمیرپاورکرشرز(انسٹالیشن،آپریشن وریگولیشن)ایکٹ 2022 اور دی آزادجموں وکشمیرفلڈپلین ریگولیشن ایکٹ 2022ایوان میں پیش کیے جنہیں قائمہ کمیٹیوں کے سپرد کر دیا گیا ۔