سچل پولیس اورڈاکوئوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ،4مبینہ ڈاکوگرفتار

121
bullet

کراچی۔ 25 اکتوبر (اے پی پی):سچل پولیس اورڈاکوئوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلوں کے دوران 4مبینہ ڈاکوئوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے غیرقانونی اسلحہ بمعہ رائونڈز، موبائل فونز،2موٹر سائیکلیں اور نقدی برآمدکرلی گئی۔

ترجمان ضلع ایسٹ پولیس کے بدھ کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق سمیرا چوک اور ماروڑا گوٹھ وایٹ ہائوس کے قریب دو مقابلوں گرفتار کئے جانے والے ملزمان میں علی نواز ،حفیظ،ساجد (زخمی)اور آصف شامل ہیں۔پولیس نے ملزمان کو چیکنگ کے لیے رکنے کا اشارہ کیا جس پر ملزمان نے فائرنگ شروع کردی ۔

پولیس کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں3ملزمان زخمی ہوگئے جن کو علاج معالجہ کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیاہے۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیاہے۔