سڈنی، ٹرک کی ٹکر سے 20کینگروز کو مارنے والا لڑکا گرفتار

77

سڈنی۔ 2 اکتوبر (اے پی پی) آسٹریلیا کی ریاست نیو سائوتھ ویلز کے جنوبی ساحل تیورا بیچ پر اپنے ٹرک کی ٹکروں سے 20کینگروز کو مارنے والے 19سالہ لڑکے کو گرفتار کر لیا گیا۔ بیگا ویلی کے چیف انسپکٹر پیٹر وولف نے بتایا کہ 19سالہ لڑکے نے تیورا بیچ کے قریب سڑک پر رات کے وقت 20کینگروز جو کہ وہاں گھوم رہے تھے کوجان بوجھ کراپنے ٹرک سے ٹکریں مار مار کر ہلاک کر دیا ان میں کینگروز کے دو بچے بھی شامل تھے۔پولیس کے مطابق اس لڑکے کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور اس کے خلاف جانوروں پر ظلم کے جرائم کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔