پیرس۔22جنوری (اے پی پی):ایسوسی ایشن آف ٹینس پروفیشنلز(اے ٹی پی ٹور) کے زیر اہتمام اوپن سڈ ڈی فرانس ٹینس ٹورنامنٹ 27 جنوری سے فرانس میں شروع ہوگا۔ ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد کے لئے تیاریاں عروج پر ہیں۔ یہ اوپن سڈ ڈی فرانس ٹینس ٹورنامنٹ کا 38 واں ایڈیشن ہوگا جو سڈ ڈی فرانس ارینا میں کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ انڈور ہارڈ کورٹ پر کھیلا جائے گا، جس میں دنیائے ٹینس …
سڈ ڈی فرانس ٹینس ٹورنامنٹ 27 جنوری سے فرانس میں شروع ہوگا

مزید خبریں
پیرس۔22جنوری (اے پی پی):ایسوسی ایشن آف ٹینس پروفیشنلز(اے ٹی پی ٹور) کے زیر اہتمام اوپن سڈ ڈی فرانس ٹینس ٹورنامنٹ 27 جنوری سے فرانس میں شروع ہوگا۔ ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد کے لئے تیاریاں عروج پر ہیں۔ یہ اوپن سڈ ڈی فرانس ٹینس ٹورنامنٹ کا 38 واں ایڈیشن ہوگا جو سڈ ڈی فرانس ارینا میں کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ انڈور ہارڈ کورٹ پر کھیلا جائے گا، جس میں دنیائے ٹینس کے نامور کھلاڑی ٹائٹل کے حصول کے لئے پنجہ آزمائی کریں گے۔
اے ٹی پی ٹینس ایونٹ میں مینز سنگلز اور مینز ڈبلز مقابلے ہوں گے۔ ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلو ں میں قازخستان کے ٹینس کھلاڑی الیگزینڈر ببلک اعزاز کا دفاع کریں گے جبکہ ڈبلز مقابلوں میں ساڈیو ڈومبیا اور ان کے ہم وطن جوڑی دار فیبین ریبول پر مشتمل میزبان جوڑی اپنے اعزاز کے دفاع کے لئے پنجہ آزمائی کرے گی۔ ٹورنامنٹ 27 جنوری سے شروع ہوکر 2 فروری کو اختتام پذیر ہوگا۔








