اسلام آباد ۔ 5 نومبر (اے پی پی)پاکستان تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی نفیسہ خٹک نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان اپنے مطالبات پارلیمنٹ میں رکھیں، سڑکوں پر دھرنا دینے سے مسائل حل نہیں ہوتے۔ منگل کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دھرنے میں شریک مدارس کے طلباء کے والدین جے یو آئی (ف) سے سخت ناراض ہیں کیونکہ انہوں …
سڑکوں پر دھرنا دینے سے مسائل حل نہیں ہوتے، رکن قومی اسمبلی نفیسہ خٹک

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 5 نومبر (اے پی پی)پاکستان تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی نفیسہ خٹک نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان اپنے مطالبات پارلیمنٹ میں رکھیں، سڑکوں پر دھرنا دینے سے مسائل حل نہیں ہوتے۔ منگل کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دھرنے میں شریک مدارس کے طلباء کے والدین جے یو آئی (ف) سے سخت ناراض ہیں کیونکہ انہوں نے اپنے بچوں کو مدارس تعلیم حاصل کرنے کے لئے بھیجا، سیاست کرنے کے لئے نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے ماضی کی حکومت کے سامنے چار حلقے کھولنے کے مطالبات رکھے گئے تھے جنہیں نہ ماننے کی صورت میں پاکستان تحریک انصاف نے دھرنا دے کر تاریخ رقم کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ احتجاج ریکارڈ کرانا ہر جماعت کا حق ہے لیکن دھرنے کے ذریعے کبھی مطالبات کو تسلیم نہیں کیا گیا، اپوزیشن کو ایک سال کے بعد دھاندلی نظر آئی۔ نفیسہ خٹک نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان اپنے نمائندوں کے ذریعے اپنے مطالبات پارلیمنٹ کے سامنے رکھیں۔








