28.8 C
Islamabad
جمعرات, مئی 8, 2025
ہومضلعی خبریںسڑکیں کھلنے کے بعد سیاحوں کی بڑی تعداد ناراں اور جھیل سیف...

سڑکیں کھلنے کے بعد سیاحوں کی بڑی تعداد ناراں اور جھیل سیف الملوک پہنچ گئی

- Advertisement -

مانسہرہ۔ 3 مئی (اے پی پی):سیاحتی مقام ناراں میں بڑی تعداد میں سیاحوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے انجینئرنگ ونگ کی دن رات کی محنت اور پیشہ وارانہ انداز سے ریکارڈ مدت میں وقت سے پہلے جھیل سیف الملوک سڑک کو سیاحوں کیلئے کھولنے کے باعث بڑی تعداد سیاح وادی پہنچ رہے ہیں۔

برف پوش پہاڑوں کے بیچ سفید چادر اوڑھے جھیل سیف الملوک کے خوبصورت نظارے سیاحوں کی دلکشی کا باعث بن رہے ہیں۔ کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے ناران اور جھیل سیف الملوک آنے والے سیاحوں کی رہنمائی اور معاونت کیلئے کے ڈی اے سٹاف سمیت ٹوررزم پولیس کو مختلف مقامات پر تعینات کر رکھا ہے۔

- Advertisement -

سیاحوں کا خیرمقدم کرنے کے علاوہ انہیں کے ڈی اے کی طرف سے پیش کردہ خدمات، سہولیات اور راستوں سے متعلق آگاہی فراہم کی جا رہی ہے۔ سیاحوں نے کے ڈی اے کی جانب سے کئے گئے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=591682

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں