21.6 C
Islamabad
جمعرات, اپریل 3, 2025
ہومعلاقائی خبریںسڑک کی جگہ واگزار کروانے سے علاقہ مکینوں کو آمدورفت میں حائل...

سڑک کی جگہ واگزار کروانے سے علاقہ مکینوں کو آمدورفت میں حائل رکاوٹ دور ہو جائے گی ،کمشنر ساہیوال

- Advertisement -

ساہیوال۔ 12 فروری (اے پی پی):کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید نے اہل علاقہ صابر ٹاؤن اور بابافرید پارک 90/9Lکی درخواست پر نوٹس لیتے ہوئے میونسپل کارپوریشن حکام کو فوری طور پر غیر قانونی قابضین سے راستہ واگزار کروانے کی ہدایت کردی۔ انہوں نے مزید کہا کہ سڑک کی جگہ واگزار کروانے سے علاقہ مکینوں کو آمدورفت میں حائل رکاوٹ دور ہو جائے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اہل علاقہ نے کمشنر ساہیوال ڈویژن کو راستہ واگزار کروانے کی درخواست دی جس پر انہوں نے فوری ایکشن لیتے ہوئے کاروائی کے احکامات جاری کئے۔ اپنے دفتر میں میونسپل کارپوریشن اور پسپ پروگرام کی کارکردگی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کمشنر شعیب اقبال سید نے جاری ترقیاتی سکیموں پر کام کی رفتار کو تیز کرنے کی بھی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ عارف والا روڈ پر نئی سیوریج لائن کا کام مکمل ہونے کے بعد ملحقہ آبادیوں کو بھی مین سیوریج لائن سے منسلک کیا جائے تاکہ ان کے سیوریج مسائل مستقل حل ہو سکیں۔

- Advertisement -

انہوں نے پسپ پروگرام کے تحت غلہ منڈی اور پاکپتن روڈ پر جاری ترقیاتی کاموں پر سست روی پر اظہار ناراضگی کرتے ہوئے ہدایت کی کہ کام کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے۔ کمشنر شعیب اقبال سید نے ایگری مال کے زیر تعمیر منصوبے کا بھی جائزہ لیا اور ایکسین بلڈنگ فتح محمد وٹو کو کام کی رفتار مزید بڑھانے کی تاکید کی تاکہ پروجیکٹ ڈیڈ لائن کے اندر مکمل ہوسکے۔انہوں نے تجاوزات کے خلاف جاری مہم کے دوران ملبے کے ڈھیروں کو فوری ہٹانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ غفلت برتنے والے افسران و عملہ کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=559661

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں