سکائوٹس سکارف کے عالمی دن پر تقریب کا اہتمام

اسلام آباد۔1اگست (اے پی پی):سکائوٹس سکارف کے عالمی دن پرتقریب کا اہتمام ،سکائوٹس تحریک پوری دنیا کے نوجوانوں کا سائنس آف آئوٹنگ سیکھنے کا سب سے بڑا پلیٹ فارم ہے، اسلام آباد بوائے سکائوٹس ایسوسی ایشن 9لاکھ بچوں تک اس تحریک کے دروازے کھول رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار پرائیویٹ سکولز نیٹ ورک کے زیر اہتمام عالمی یوم سکائوٹس سکارف کی تقریب سے صوبائی کمشنر طارق علیم گِل نے …

اسلام آباد۔1اگست (اے پی پی):سکائوٹس سکارف کے عالمی دن پرتقریب کا اہتمام ،سکائوٹس تحریک پوری دنیا کے نوجوانوں کا سائنس آف آئوٹنگ سیکھنے کا سب سے بڑا پلیٹ فارم ہے، اسلام آباد بوائے سکائوٹس ایسوسی ایشن 9لاکھ بچوں تک اس تحریک کے دروازے کھول رہی ہے۔

ان خیالات کا اظہار پرائیویٹ سکولز نیٹ ورک کے زیر اہتمام عالمی یوم سکائوٹس سکارف کی تقریب سے صوبائی کمشنر طارق علیم گِل نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں ڈویژنل کمشنر و مرکزی صدر پرائیویٹ سکولز نیٹ ورک ڈاکٹر محمد افضل بابر اور ان کی پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں جنہوں نے طلبہ و اساتذہ کو آج سکائوٹس سکارف کے عالمی دن پرجمع کرکے کامیاب تقریب کا اہتمام کیا۔

تقریب میں خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے پی ایس این کے بانی صدر و اسلام آباد بوائے سکائوٹس ایسوسی ایشن کے ڈویژنل کمشنر ڈاکٹرمحمد افضل بابر نے کہا کہ ہمارے معاشرے کی تمام سماجی برائیوں کا واحد حل نوجوان نسل کو مثبت سرگرمیوں کا حصہ بنانے میں ہے۔

وفاقی دارالحکومت میں محدود وسائل اور سینکڑوں مشکلات کے باوجود موجودہ صوبائی کمشنر، صوبائی کونسل اور ان کی ایگزیکٹو باڈی سکائوٹس سرگرمیوں کے انعقاد کو ہرصور ت یقینی بنارہے ہیں لہذا ہماری مرکزی و زونل ٹیموں نے بھی اسی ماہ سے شائین، بوائز اور روور سکائوٹس کے تربیتی شیڈول کو فائنل کرلیا ہے جس کے نتیجے میں تمام یونٹ لیڈرز کے بیسک کورسزاور سکائوٹس کے تمام بیج کورسزکا بھی آغاز کردیا جائے گا۔

عالمی یوم سکائوٹس سکارف پر سینئر سکائوٹس رہنما، سابق سیکرٹری اور ڈائریکٹر ٹریننگ نیشنل ہیڈکوارٹر زاہد محبوب نے تمام شرکا کواس دن کی مناسبت پر بریفنگ دی۔تقریب میں پرائیویٹ سکولز نیٹ ور ک کے مرکزی نائب صدر حاجی عبدالندیم مغل، جنرل سیکرٹری مقبول حسین ڈار، زونل صدور محمد سلیم خان، اصغر علی شیخ،محمود حسین رفیع، زونل جنرل سیکرٹری انجم مجید خواجہ، چوہدری محمد ارشد، محمد طیب، جمیل خاں، نجابت حسین شاہ، ڈسٹرک کمشنر نیلور محمد وسیم سبحانی اور ڈائریکٹر دی میسج سکول اینڈ کالج نے بھی اساتذہ و طلبہ کے ہمراہ ا شرکت کی۔ مہمان خصوصی صوبائی کمشنرطارق علیم گِل نے تقریب کے اختتام پر تمام شرکا کو سکائوٹس سکارف پہنائے اور سکائوٹ اوتھ بھی لیا۔