26.5 C
Islamabad
اتوار, مئی 11, 2025
ہومقومی خبریںپاکستان کے ہنر مند نوجوان کسی سے کم نہیں انہیں روزگار دلانے...

پاکستان کے ہنر مند نوجوان کسی سے کم نہیں انہیں روزگار دلانے سے ہی ملک کو دہشت گردی، بدامنی اور لاقانونیت سے نجات ملے گی،منیجنگ ڈائریکٹر ”اے پی پی“ مسعود ملک

- Advertisement -

اسلام آباد ۔ 5 دسمبر (اے پی پی) قومی کمیشن برائے پیشہ وارانہ و فنی تربیت نیوٹیک کے سربراہ ذوالفقار احمد چیمہ نے کہا ہے کہ سکل ڈویلپمنٹ کا شعبہ ملک کی تقدیر بدل سکتا ہے، نوجوانوں کو فنی تربیت دے کر بے روزگاری اور غربت کا خاتمہ ممکن ہے، نیوٹیک کو بیرون ملک سے ہزاروں کی تعداد میں تربیت یافتہ افرادی قوت کی ڈیمانڈ موصول ہو رہی ہیں۔ نیوٹیک کے زیر اہتمام پرائم منسٹر یوتھ سکل ڈویلپمنٹ کے پہلے مرحلے کے اختتام پر پیر کو نیشنل انسٹیٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنیکل ایجوکیشن میں صوبائی ہنر مندی کے مقابلے منعقد ہوئے جس میں بڑی تعداد میں صنعتکاروں، تعلیمی اداروں کے سربراہان، سینئر صحافیوں اور نوجوانوں نے شرکت کی۔ نیوٹیک کے سربراہ ذوالفقار احمد چیمہ نے تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہم اپنے قیمتی سرمایہ کو ہنر مند بنانے میں کامیاب ہوجائیں تو عرب ممالک اور مشرق وسطی ہمیں حسرت سے دیکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہر ہنر مند نوجوان کو باعزت روزگار ملے گا، نوجوان چھ مہینے کی ٹریننگ مکمل کرلیں ، ملازمتیں دینے والے ان کے پیچھے پھریں گے۔ تربیت یافتہ پلمبرز اور کک ، ڈاکٹر ز اور انجینئرز سے زیادہ کمائیں گے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=32127

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں