سیالکوٹ۔ 04 مارچ (اے پی پی):جہالت کے اندھیروں سے چھٹکارے کے لیے اپنی نئی نسل کو علم کی روشنی سے ہمکنار کرنا ہو گا ۔علم کی طاقت سے ہر میدان فتح کیا جاسکتا ہے ۔ان خیالات کا اظہار چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن مجاہد حسین علوی نے گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول ہنٹر پورہ کے دورہ کے موقع پر کیا۔انہوں نے مختلف کلاسز کا وزٹ کیا۔
بچوں سے مختلف قسم کے سوالات کیے اور اساتذہ کی ڈائری اور لیسن پلان بھی چیک کئے سکول ہیڈ مسٹریس کی کارکردگی کو سراہا اور تمام سٹاف کو سکول کی سربراہ جیسا مثالی استاد بننے کا کہابعد ازاں سی ای او نے سکول کے اساتذہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کہ اگر آپ اپنے تدریسی فرائض اللہ کی رضا اور سنت نبوی پر عمل کرنے کی نیت سے ادا کریں گے تو اس سے آپ کو دلی سکون ملے گا اور آپ کے معاملات میں برکت آئے گی
جس کے نتیجے میں تعلیمی آبیاری بھی ہوگی سی ای او ایجوکیشن نے اساتذہ پر زور دیا کہ وہ وقت کی پابندی کریں طلباء کی ماہانہ تعلیمی کارکردگی رپورٹ فائلوں میں محفوظ کروائیں اور ان کے والدین سے میٹنگ کرکے یہ رپورٹ ان کو دکھائی جائے اور ٹیچرز اپنی بھی تعلیمی ڈائریاں ہر وقت مکمل رکھیں۔ سی ای او نے مزید کہاکہ نئے داخلوں کے ہدف کو پورا کرنے کے لیے مؤثر حکمت عملی اپنائی جائے ۔