لاہور۔29اکتوبر (اے پی پی):سکولوں کی مانیٹرنگ اور تعلیمی امور کی بہتری کےلئے ڈویژنل سطح پر کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں ۔ترجمان کے مطابق وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے سکولوں کی مانیٹرنگ اور تعلیمی امور کی بہتری کےلئے ڈویژنل سطح پر 9 کمیٹیاں تشکیل دے دیں ہیں ،کمیٹیاں سکولوں کا دورہ، تدریسی و دیگر امور کی نگرانی کریں گی۔
یہ کمیٹیاں سیکرٹری ایجوکیشن، ایڈیشنل سیکرٹریز، سپیشل سیکرٹریز اور ممبران ایڈوائزری کمیٹی پر مشتمل ہوں گے جبکہ کمیٹیاں گوجرانوالہ، سرگودھا، ساہیوال، لاہور، راولپنڈی، ملتان، بہاولپور، ڈی جی خان، فیصل آباد ڈویژنز کے سکول مانیٹر کریں گی۔محکمہ تعلیم نے تمام 9 کمیٹیوں کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ وزیر تعلیم نےکمیٹیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ماہانہ دو بوائز اور دو گرلز سکولوں کا دورہ کریں، سکولوں میں سہولیات کے فقدان کو دور کرنے کے لیے اقدامات کریں ۔انہوں نے کہا کہ کمیٹیاں سی ای اوز کے ساتھ مل کر کے پی آئیز انڈیکیٹرز کا نفاذ یقینی بنائیںاور اپنے دورہ کی رپورٹس بھی باقاعدگی کے ساتھ پیش کریں۔