اسلام آباد ۔ 08مئی(اے پی پی) سابق عالمی چیمپئن( سکواش) جان شیر خا ن نے کہا ہے کہ گراس روٹ لیول پر ٹورنامنٹس کے انعقاد سے ملک میں کھیلوں کا معیار بہتر ہو سکتا ہے، گذشتہ روزمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں کھیلوں کے انعقاد کو یقینی بنا کر ہی ملک میں کھیلوں کے معیار میں بہتری لائی جاسکتی ہے، سکول و کالج کی سطح پر کھیلوں کے مقابلوں سے ہی نیا ٹیلنٹ سامنے آتا ہے جس کو بروئے کار لانے کے لئے تربیتی کیمپس کا انعقاد بھی ضروری ہے،انہوں نے کہا کہ کھیل کے فروغ سے معاشرے میں تبدیلی لائی جا سکتی ہے