سکول کے اوقات کار کے وقت 2 گھنٹے فیصل آباد روڈ تا جھنگ روڈ بائی پاس پر غیر قانونی ڈمپرز مافیا کا داخلہ بند کیا جائے، سماجی کارکن

91

چنیوٹ۔ 31 اکتوبر (اے پی پی):سماجی کارکن مصعب الحق رجوکہ نے کہا ہے کہ فیصل آباد روڈ تا جھنگ روڈ بائی پاس پر متعدد سکول اور کالجز بنے ہوئے ہیں اور اس بائی پاس پر ڈمپر اور بڑے ٹرکوں کی بھر مار رہتی ہے جس کی وجہ سے آئے روز طلباء و طالبات حادثات کا شکار ہوتے ہیں ،ضلعی انتظامیہ کو چاہیئے کہ ان حادثات کی روک تھام کے لئے جلد سے جلد اقدامات کریں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے ڈی پی او ر ڈپٹی کمشنر چنیوٹ سے مطالبہ کیا کہ سکول کے اوقات کار کے وقت 2 گھنٹے فیصل آباد روڈ تا جھنگ روڈ بائی پاس پر غیر قانونی ڈمپرز مافیا کا داخلہ بند کیا جائے تاکہ گھر سے تعلیم حاصل کرنے جانے والے بچے حادثات کا شکار ہونے سے بچ جائیں