26 C
Islamabad
پیر, مارچ 17, 2025
ہومضلعی خبریںسکوکابجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف کریک ڈائون ،12 ملزمان گرفتار

سکوکابجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف کریک ڈائون ،12 ملزمان گرفتار

- Advertisement -

لاہور۔17مارچ (اے پی پی):لیسکو کی بیدیاں روڈ سب ڈویژن نے بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف کریک ڈائون کے دوران12 ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔لیسکو ترجمان کے مطابق پیر کو بیدیاں روڈ سب ڈویژن کے ایس ڈی او حافظ ضرار عمر نے ٹیم کے ہمراہ بیدیاں روڈ سب ڈویژن کے ملحقہ علاقوں میں سرچ آپریشن کیا اور موقع پر 12بجلی چوروں کو گرفتار کر کے تاریں قبضہ میں لے لیں اور کنکشن منقطع کروا دیئے ۔

ملزمان لیسکو کی ایل ٹی لائن سے تار لگا کر بجلی چوری کررہے تھے۔ملزمان کے خلاف ایف آئی آر کے لئے درخواستیں متعلقہ تھانہ میں جمع کروا دی گئیں ہیں۔محکمہ کی جانب سے ملزمان کو لاکھوں روپے کا ڈٹیکشن بل بھی چارج کیا جائے گا۔نادہندگان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 7لاکھ روپے کی ریکوری کر لی گئی اور انہیں کو وارننگ دی گئی کہ اپنے بقایا جات جلد ادا کریں۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=573432

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں