22.4 C
Islamabad
پیر, ستمبر 1, 2025
ہومعلاقائی خبریںسکھر، ڈپٹی کمشنر فیاض حسین راہوجو کا انسداد پولیو مہم کے تیسرے...

سکھر، ڈپٹی کمشنر فیاض حسین راہوجو کا انسداد پولیو مہم کے تیسرے روز بنیادی صحت مرکز پلس ببرلو ءکا دورہ ، ویکسینیشن ریکارڈ کا جائزہ لیا

- Advertisement -

سکھر۔ 23 اپریل (اے پی پی):خیرپور میں تیسرے روز بھی پولیو مہم جاری رہی ۔ ڈپٹی کمشنر فیاض حسین راہوجو نے انسداد پولیو مہم کے تیسرے روز بنیادی صحت مرکز پلس ببرلو ءکا دورہ کیا اور پولیو سمیت دیگر بیماریوں کی ویکسینیشن کے ریکارڈ کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ہسپتال میں ویکسین کے لیے استعمال ہونے والے فریج کی خراب حالت پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سختی سے ہدایت کی کہ فوری طور پر فریج کو صحیح کرایا جائے کیونکہ ویکسینز کو مخصوص درجہ حرارت پر محفوظ رکھنا ضروری ہوتا ہے ۔

ڈی سی خیرپور نے ہسپتال کے سٹور روم کا بھی جائزہ لیا اور ادویات و دیگر سامان کی ترسیل و تقسیم کے ریکارڈ کی جانچ کی۔اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے یہ ہدایت بھی دی کہ ہسپتال میں آنے والے تمام مریضوں کا بہتر طریقے سے معائنہ کیا جائے اور حکومتِ سندھ اور محکمہ صحت کی طرف سے فراہم کردہ طبی سہولیات و ادویات کی فراہمی میں کوئی کمی نہ چھوڑی جائے۔

- Advertisement -

ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال کے عملے کو پولیو مہم کی مکمل رپورٹ جمع کروانے اور ضروری سامان کی فراہمی سے متعلق آگاہ کرنے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن سید ساجد حسین شاہ، وسیم گل سولنگی اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں