سکھر۔ 18 نومبر (اے پی پی):ڈی آئی جی پولیس سکھر فیصل عبداللہ چاچڑ نے عہدے کا چارج سنبھال لیا ، دفتر پہنچنے پر پولیس کے چاک وچوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی ۔ جاری اعلامیے کے مطابق ڈی آئی جی سکھر نے رینج آفس میں تمام برانچز کا وزٹ کیا اور تعینات ہیڈ آف برانچز سے ان کی برانچ سے متعلق معلومات لیں اور ضروری ہدایات جاری کیں
۔انهوں نے رینج آفس آنے والے مرد و خواتین سائلین کے مسائل کے فوری حل کے احکامات جاری کیے ۔ ڈی آئی جی نے شہدا ئے سندھ پولیس کی امن و امان قائم رکھنے کے لئے دی گئی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہوئے ان کے مشن کو جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ۔شہدا کی فیملیز کی ویلفیئر سے متعلق معاملات کو اپنی اوّلین ترجیحی قرار دیتے ہوئے انہیں حل کرنے کے لئے بھی متعلقہ افسران کو احکامات جاری کئے۔