سکھر۔ 02 دسمبر (اے پی پی):سکھر بیراج کی تمام نہریں 6 جنوری سے 20 جنوری 2025 تک بند رہیں گی
۔ چیف انجینئر سکھر بیراج لیفٹ بینک ریجن سکھر نے جاری اعلامیہ میں کہا ہے کہ سکھر بیراج کی کمانڈ ایریا کے تمام کاشتکاروں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ نارتھ ویسٹ کینال ، دادو کینال ، خیرپور فیڈر ایسٹ کینال ، خیرپور فیڈر ویسٹ کینال ، روہڑی مین کینال اور نارا کینال 6 جنوری 2025 سے بند رہیں گی ، سکھر بیراج کی تمام نہریں معمول کے معائنہ ، دیکھ بھال اور بنیادی ڈھانچے کی ضروری مرمت کے لیے بند رہیں گی ۔
چیف انجینئر نے کہا کہ بیراج پونڈ لیول 6 جنوری سے بتدریج کم ہونا شروع ہو جائے گا ، بیراج پونڈ لیول دوبارہ 20 جنوری سے بڑھنا شروع ہو جائے گا ۔