39.9 C
Islamabad
جمعرات, مئی 15, 2025
ہومقومی خبریںسکھر-حیدرآباد موٹر وے اہم منصوبہ ہے،اس منصوبے کو آئندہ بجٹ میں ہر...

سکھر-حیدرآباد موٹر وے اہم منصوبہ ہے،اس منصوبے کو آئندہ بجٹ میں ہر صورت شامل کریں گے،وزیر خزانہ محمد اورنگ زیب

- Advertisement -

اسلام آباد۔15مئی (اے پی پی):وزیر خزانہ محمد اورنگ زیب نے کہا ہے کہ سکھر-حیدرآباد موٹر وے اہم منصوبہ ہے،اس منصوبے کو آئندہ بجٹ میں ہر صورت شامل کریں گے،جبکہ ڈپٹی سپیکر نے حکومت کو ہدایت کی ہے کہ وزیر ںرائے منصوبہ بندی جمعہ کو ایوان میں آکر اس منصوبے بارے ارکان کو آگاہ کریں۔جمعرات کو قومی اسمبلی میں شرمیلا فاروقی،ڈاکٹر شازیہ صوبیہ،ڈاکٹر نفیسہ شاہ،رفیع اللہ اور اسد عالم نیازی کے مالی سال 2024-25 کے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام میں حیدر آباد۔ سکھر موٹروے منصوبے کو شامل نہ کیے جانے سے متعلق توجہ دلائو نوٹس کا جواب دیتے ہوئے وزیر مملکت برائے منصوبہ بندی،ترقی و خصوصی اقدامات ارمغان سبحانی کی جانب سے بتایا گیا کہ یہ اہم منصوبے اس میں آذربائیجان بھی دلچسپی لے رہا ہے،پاکستان کے پانچ بڑے منصوبوں میں یہ شامل ہیں،اس وقت ملک میں جو موٹرویز بنی ہیں وہ ہماری جماعت مسلم لیگ ن اور نواز شریف نے ہی بنائے ہیں،آئندہ بجٹ میں اس منصوبے کے لئے پی ایس ڈی پی میں بھی بجٹ رکھا جائے گا،اس کے لئے پبلک پرائیویٹ شراکت داری اور غیر ملکی فنڈنگ پر بھی کام ہورہا ہے۔۔

ارمغان سبحانی نے بتایا کہ 2023۔24 کے پی ایس ڈی پی میں یہ منصوبہ شامل تھا،بدقسمتی سے اس پر کام شروع نہ ہوسکا،اس وقت وزیر اعظم شہباز شریف نے پانچ ترجیحاتی منصوبوں کا انتخاب کیا ہے اور اس میں سر فہرست سکھر۔حیدرآباد موٹروے کا منصوبہ ہے۔وزارت مواصلات نے بھی آئندہ مالی سال کے پی ایس ڈی پی میں اس منصوبے کے لئے 10 ارب روپے کی ڈیمانڈ کررکھی ہے۔یہ منصوبہ پی ایس ڈی پی کا حصہ ہوگا اور ترجیح بنیادوں پر بنے گی۔

- Advertisement -

سید حفیظ الدین نے ایم کیو ایم کی طرف سے بھی اس منصوبے کے کئے پی ایس ڈی پی میں رکھنے کا مطالبہ کیا۔ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کو ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ وہ جمعہ کو آکر اس بارے میں ارکان کے تحفظات دور کریں۔ڈاکٹر طارق فضل نے کہا کہ فیصل آباد موٹروے بھی دورویہ ہے۔پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم ہمارے اتحادی ہیں ہم اس ایوان کی بجائے مل بیٹھ کر اس کو حل کرلیں گے۔حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو دینے کی بجائے بلوچستان میں موٹروے کے لئے 100 ارب روپے رکھے گئے ہیں،حیدر آباد سکھر موٹر وے پی ایس ڈی پی میں شامل تھا لیکن عملدرآمد نہیں ہو سکا۔

وزیرمملکت ارمغان سبحانی نے کہا کہ وزیراعظم نے آئندہ مالی سال کی ترجیحات میں شامل کیا ہے،حیدر آباد سکھر موٹر وے کا منصوبہ آئندہ مالی سال کے پی ایس ڈی پی میں شامل ہوگا۔شرمیلہ فاروقی نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ منصوبے کو پی ایس ڈی پی میں شامل کیا جائے۔وزیر مملکت ارمغان سبحانی نے کہا کہ حیدر آباد سکھر موٹروے وفاقی حکومت کے ترجیحی منصوبوں میں شامل ہے،آذر بائیجان سمیت دیگر ممالک سرمایہ کاری بھی دلچسپی لے رہا ہے۔

پارلیمانی سیکرٹری گل اصغر خان نے کہا کہ منصوبے پر پیش رفت کے حوالے بریفنگ دے دی ہے فنانشل کلوز ہوچکا۔ارمغان سبحانی نے کہا کہ ترجیحی بنیادوں پر پانچ منصوبوں کو فہرست میں رکھا گیا۔وزیر مملکت ارمغان سبحانی نے کہا کہ ترجیحی بنیادوں پر منصوبوں میں پنجاب کا صرف ایک منصوبہ شامل ہے،یقین دلا رہا ہوں سکھر حیدر آباد کراچی منصوبہ ترجیحات میں شامل ہے،اس دوران پی پی کے ارکان نے اس پر احتجاج کیا۔نوید قمر نے کہا کہ ہمارا اعتراض اس بات پہ نہیں کہ حکومت سنجیدہ ہے یا نہیں،ہمارا اعتراض ہے پی ایس ڈی پی میں کیوں شامل نہیں۔

اعجاز جھاکھرانی نے کہا کہ میں مواصلات کمیٹی کا چیئرمین ہوں، جب پی ایس ڈی پی میں شامل نہیں ہو گا تو منصوبہ کیسے مکمل ہو گا۔وزیر خزانہ محمد اورنگ زیب نے مداخلت کرتے ہوئے کہا کہ ابھی بجٹ تیاری کے مراحل میں ہے،ہم منصوبہ بندی کے وزیر کے ساتھ سکھر کراچی موٹر وے پہ بات کریں گے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ اس میں کوئی شک کی گنجائش نہیں ہے کہ سکھر کراچی لائف لائن منصوبہ ہے،یہ منصوبہ ہماری حکومت کی ترجیح ہے۔انہوں نے یقین دلایا کہ جو بھی کرنا پڑا اس منصوبے کو بجٹ میں شامل کریں گے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=597301

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں