28.2 C
Islamabad
جمعہ, اپریل 4, 2025
ہومتقریبات یوم آ زادیسکھر میں جشن آزادی منانے کی تیاریاں زور و شور سے جاری،...

سکھر میں جشن آزادی منانے کی تیاریاں زور و شور سے جاری، آج ملک میں امن و سلامتی اور استحکام کیلئے یوم دعامنایا جائےگا

- Advertisement -

سکھر۔ 3 اگست(اے پی پی) سکھر میں جشن آزادی منانے کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں،جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق اس سلسلے میں میلاد مصطفےٰ کمیٹی کی جانب سے آج جمعہ کو ملک میں امن و سلامتی اور استحکام کیلئے یوم دعامنایا جائےگا، اتوار 6اگست کو استحکام وطن سیمینار جمعہ 11 اگست کو قیام پاکستان میں قومی قائدین اور علمائے اہلسنت کے کردار پر مذاکرہ ، 13اگست کو جشن آزادی سمپوزیم اور 14 اگست کو قومی جھنڈے کی پرچم کشائی کی تقریب منعقد کی جائے گی، جس کیلئے تیاریاں جاری ہیں، میلاد مصطفی کمیٹی کے صدر حاجی محمد یاسین سعیدی نے کہا ہے کہ یوم آزادی ہماری قومی پہچان ہے، قومی و ملی جذبے سے مناکر قیام پاکستان کے مقاصد کی تکمیل کا عزم کرینگے، اسلام و کلمے کے نام پر حاصل کردہ مملکت خداد داد پاکستان میں نظام مصطفےٰ کا نفاذ لازمی اور ضروری ہوچکا ہے، یوم آزادی منانے کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یوم آزادی کے سلسلے میں بچوں اور طالب علموں کیلئے معلوماتی پروگرام بھی منعقد کئے جائیں گے، کیا، اجلاس میں جنرل سیکریٹری شکیل احمد صدیقی، ڈاکٹر نیاز حسینی، حاجی تسنیم احمد، لیاقت آرائیں، حاجی عبدالرشید اجمیری اور دیگری نے شرکت کی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=65586

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں