- Advertisement -
سکھر۔ 09 مئی (اے پی پی):سکھر میں ایک نوجوان ویلڈنگ کرتے ہوئے بجلی کا کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا ۔
ذرائع کے مطابق جمعے کی صبح سکھر شہر میں واقع تھانہ اے سیکشن کی حدود میں ایک نوجوان کامران ولد بہادر راجپوت اپنی دوکان پر ویلڈنگ کر رہا تھا ، ویلڈنگ کے دوران وہ قریبی بجلی کے پول سے ٹکرایا جس کی وجہ سے کرنٹ لگنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا ۔
- Advertisement -
سکھر پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لئے سول ہسپتال منتقل کردی ہے ۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=594809
- Advertisement -