سکھر۔ 23 مارچ (اے پی پی):سکھر پولیس جرائم پیشہ افراد کے خلاف ایکشن میں ، 24 گھنٹوں کے دوران مختلف مقابلوں میں پانچ ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار ، ہسپتال منتقل کر دیئے گئے ۔ نئے ایس ایس سکھر عابد علی بلوچ نے عہدہ سنبھالنے کے بعد ڈاکؤں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی ہیں ۔ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں میں پولیس اور ڈاکؤں کے مابین متعدد مقابلے ہواۓ جس میں پانچ ڈاکؤں كو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا ہے ۔
ایس ایس پی سکھر عابد بلوچ کے مطابق تھانہ پنو عاقل کی حدود بٹیر لنک روڈ کے قریب پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ ہوا جس میں ایک ڈاکو كو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا ہے ، اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ۔ان کے تین ساتھی فرار هو گئے ۔ زخمی ڈاکو اسنیچنگ ، ہاؤس روبری ،چوری ڈکیتی، پولیس مقابلوں سمیت متعدد سنگین وارداتوں اور مقدمات میں مطلوب تھا ۔گرفتار زخمی ڈاکو کی شناخت ذوالفقار علی کے نام سے ہوئی ہے ۔
زخمی ڈاکو کے قبضے سے پستول میگزین اور گولیاں برآمد کی گئی ہیں ۔ ایس ایس پی سکھر عابد علی بلوچ کے مطابق ریلوے گراونڈ کے قریب مقابلے میں غلام سرور نامی ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا ہے ۔ تهانه ایئر پورٹ کے قریب مقابلے میں رجب علی عرف اللہ ركهیو نامی ڈاکو ، واٹر سپلائی روڈ پر مقابلے میں امیر خان نامی ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا ہے ۔
اسی طرح 24 گھنٹوں کے دوران پانچ ڈاکؤں كو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا ہے ۔ بھاری تعداد میں جدید اسلحہ برآمد کیا گیا ہے ۔ زخمی ہونے والے ڈاکؤں کے مزید کرمنل ریکارڈ کی معلومات تھانوں اور مختلف اضلاع سے حاصل کی جا رہی ہیں ۔