28.2 C
Islamabad
جمعہ, اپریل 4, 2025
ہومعلاقائی خبریںسکھر پولیس کی کارروائی، چوری شدہ موٹر سائیکل بر آمد

سکھر پولیس کی کارروائی، چوری شدہ موٹر سائیکل بر آمد

- Advertisement -

سکھر۔ 12 فروری (اے پی پی):سکھر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کر لی ۔ بدھ کو ترجمان سکھر پولیس کے مطابق ایس ایس پی سکھر اظہر خان کی ہدایات پر سکھر پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں ۔

ایس ایچ او تھانہ نیوپنڈ نے کامیاب کارروائی کر کے شہری کی چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کرلی ۔کچھ دن قبل تھانہ نیوپنڈ کی حدود کے رہائشی مظہر علی دایو کے گھر کے باہر سے نامعلوم ملزمان موٹر سائیکل چوری کر کے لے گئے تھے جس کی رپورٹ تھانہ نیوپنڈ میں درج کی گئی جس پر ایس ایچ او تھانہ نیوپنڈ نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کی ۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=559609

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں