سکھر کے قریب مسافر کوچ ٹینکر سے ٹکرا گئی ، 15 مسافر زخمی ہوگئے

174
مانسہرہ ،حتی میرا کے قریب کوسٹر کو حادثے کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق ، دو زخمی ہوگئے

سکھر۔ 08 جنوری (اے پی پی):سکھر کے قریب روڈ حادثے میں 15 مسافر زخمی ہوگئے ۔پیر کے روز سکھر اور خیرپور کے درمیان واقع ٹیھڑی کے مقام قومی شاہراہ پر کراچی جانے والی ایک تیز رفتار مسافر کوچ ایل پی جی ٹینکر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 15سے زائد افراد زخمی ہو گئے ۔

پولیس اور مقامی انتظامیہ کے افسران جائےوقوعہ پر پہنچ گئے ۔ایدهی سکھر کے رضاکاروں نے زخمیوں کو ایمبولینسز کے زریعے سول اسپتال خیرپور منتقل کردیا ہے ۔متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے ۔مسافر کوچ پنجاب سے کراچی جا رہی تھی ،کوچ کی ٹائی راڈ ٹوٹنے کی وجہ سے حادثہ پیش آیا ۔