17.3 C
Islamabad
بدھ, مارچ 19, 2025
ہومعلاقائی خبریںسکھن پولیس اور ڈاکوئوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ،زخمی ڈاکوگرفتار،پسٹل اورنقدی برآمد

سکھن پولیس اور ڈاکوئوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ،زخمی ڈاکوگرفتار،پسٹل اورنقدی برآمد

- Advertisement -

کراچی۔ 18 مارچ (اے پی پی):کراچی میں سکھن قاسم ٹائون سوڈا فیکٹری کے قریب پولیس اور ڈاکوئوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔پولیس ترجمان کے مطابق گرفتارملزم حمید ولد ابوبکر اپنے ساتھی کے ہمراہ علاقے میں شہریوں سے لوٹ مار میں مصروف تھا کہ موقع پرپولیس پہنچ گئی جس پر ملزمان نے فائرنگ شروع کردی،پولیس کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں ملزم زخمی ہوگیا جس کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا ہے ، ڈاکو سے ایک 30بور پسٹل بمعہ رائونڈز اور نقدی برآمدکرلی ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=573816

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں