24.2 C
Islamabad
اتوار, اگست 31, 2025
ہومقومی خبریںسکھی کناری ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی جانب سے پاکستان میں سیلاب متاثرین...

سکھی کناری ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی جانب سے پاکستان میں سیلاب متاثرین کے لیے امدادی تعاون میں اضافہ

- Advertisement -

اسلام آباد۔27اگست (اے پی پی):جولائی 2025ء سے جاری شدید مون سون بارشوں اور غیر معمولی سیلابوں نے پاکستان کے مختلف علاقوں میں سڑکوں، پلوں اور اہم بنیادی ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔ اس مشکل صورتحال میں سکھی کناری ہائیڈرو پاور پراجیکٹ جو کہ پاک-چین اقتصادی راہداری کا ایک اہم منصوبہ ہے، نے فوری طور پر مقامی حکام اور متاثرہ برادریوں کو امداد فراہم کرتے ہوئے ریلیف سرگرمیوں میں عملی کردار ادا کیا۔

- Advertisement -

بدھ کو جاری بیان میں میں کہا گیا ہے کہ 24 جولائی کو انتظامیہ نے ایک ایکسکیویٹر اور دو ڈمپر ٹرک چلاس (128 کلومیٹر اپ سٹریم) روانہ کیے تاکہ بند سڑکوں کی بحالی اور پشتوں کی مضبوطی ممکن بنائی جا سکے۔ بعد ازاں ڈیم سائٹ کے قریب متاثرہ علاقوں میں مزید مشینری فراہم کی گئی۔ 19 اگست کو مہندری پل کے گرنے کے بعد جو A5-A6 شاہراہ کے حصے پر واقع ہے، منصوبے نے دوبارہ امدادی مشینری فراہم کی تاکہ آمد و رفت بحال ہو اور ریلیف سامان متاثرہ علاقوں تک پہنچ سکے۔

سکھی کناری ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی بروقت اور موثر کاوشوں نے نہ صرف مقامی آبادی کے لیے ریلیف اور بحالی کے عمل کو تیز کیا بلکہ پاکستان میں چینی اداروں کے سماجی ذمہ داری کے جذبے کو بھی اجاگر کیا ہے۔مقامی حکام اور برادری کی جانب سے منصوبے کے اقدامات کو بے حد سراہا گیا ہے۔یہ منصوبہ جہاں پاکستان کو صاف توانائی کی فراہمی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے، وہیں پاک-چین دوستی کو مزید گہرا بنانے اور سی پیک کے اس عزم کو اجاگر کرنے کا ذریعہ بھی ہے کہ وہ کمیونٹی کی فلاح و بہبود اور پائیدار ترقی کے فروغ کے لیے پرعزم ہے۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں