سکھ یاتریوں کی گوردوارہ سچا سودا شیخوپورہ میں مذہبی رسومات کی ادائیگی

219

شیخوپورہ۔30نومبر (اے پی پی):سکھ مذہب کے بانی بابا گرونانک کے 551ویں جنم دن کی تقریبات کے سلسلہ میں اندرون ملک سے آئے ہوئے سکھ یاتریوں کی بڑی تعداد نے شیخوپورہ میں گوردوارہ سچا سودا فاروق آباد کا دورہ کیا، سکھ یاتریوں کی گوردوارہ سچا سودا آمد پر انہیں پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے جوائنٹ سیکرٹری رانا وحید احمد خاں نے انہیں خوش آمدید کہا،سکھ یاتریوں نے گوردوارہ میں اپنی مذہبی رسومات ادا کیں،اور گوردوارہ کے مختلف حصوں کو دیکھا اور وفاقی و صوبائی حکومت کی جانب سے گوردوارہ کی بہترین تزئین و آرائش اور دیکھ بھال پر انتہائی خوشی کا اظہار کیا، انتظامیہ کی جانب سے سکھ یاتریوں کے لیے سیکیورٹی سمیت کھانے پینے کے بھی بہترین انتظامات کئے گئے تھے،سکھ یاتریوں نے بابا گرونانک کے جنم دن کی تقریبات کے سلسلہ میں بہترین انتظامات اور مہمان نوازی کو سراہا۔